لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپٹما کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انتخابات میں اسد شفیع مرکزی چیئرمین اپٹما جبکہ صدیق جاوید بھٹی چیئرمین اپٹما نارتھ منتخب ہوگئے، گوہر اعجاز گروپ نے مخالف گروپ کو 0-24 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
پیٹرن انچیف اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کو 17 ویں مرتبہ فتح نصیب ہوئی، 60 فیصد سے زیادہ برآمدات ٹیکسٹائل شعبہ کرتا ہے، ٹیکسائل انڈسٹری نے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا۔
اہم خبر
اپٹما انتخابات: گوہر اعجاز گروپ کی ایک بار پھر کلین سویپ
