کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈ ر صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم ملکر صوبے کی تعمیر وترقی امن امان کی بحالی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنا کردار اد ا کرینگے موجودہ حکومت نے ترقی کے حوالے سے جو بڑے اسکیمات مختص کےئے گئے ہیں ان کی مکمل ہونے سے بلوچستا ن ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ‘یہ بات انہوںنے اے این این نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کی ترقی کےلئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے موجودہ حکومت نے سیکورٹی فورسز اور خاص کر افواج پاکستا ن کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جو مہم شروع کردیا ہے وہ کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور آنے والے وقت میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرینگے بلوچستان میں ایک بار پھر کچھ عناصر حالات خراب کرنے کےلئے سازشو ں میں ملوث ہے لیکن ان کی یہ سازش نہ ماضی میں کامیاب ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ کامیاب ہونے دینگے انہوںنے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم ملکر صوبے کی تعمیر وترقی امن امان کی بحالی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنا کردار اد ا کرینگے موجودہ حکومت نے ترقی کے حوالے سے جو بڑے اسکیمات مختص کےئے گئے ہیں ان کی مکمل ہونے سے بلوچستا ن ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ہمارے ہاں سب سے زیادہ اہم مسئلہ بے روزگاری ہے روزگار دینے کےلئے حکومت سنجیدگی کے ساتھ ایک ایسی پالیسی بنائیں گے جو عوام اورخاص کر نوجوانوں کو روزگار میسر ہو سکے۔
اہم خبربلوچستانپاکستان
صوبے کی تعمیر وترقی امن امان کی بحالی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنا کردار اد ا کرینگے‘سلیم کھوسہ
