اہم خبربلوچستانپاکستان

فٹبال کے شائقین کیلئے خوشخبری،چھٹا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 20 ستمبر سے شروع ہونے کا اعلان

کو ئٹہ :فٹبال کے شائقین کیلئے خوشخبری، چھٹے ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا سیکرٹری کھیل د±را بلوچ کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا اغاز 20 ستمبر سے ہوگاٹورنامنٹ کا شیڈول، تیاریوں کا جائزہ، ٹیموں، لاجسٹکس، رہائش اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاسکوئٹہ 8 ستمبر 2026۔ چھٹے آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان اجلاس میں کردیا گیا، ٹورنامنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان د±را بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن پاکستان کی تمام نمایاں اور ٹاپ فٹبال ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامے جاری کرے گی۔ ٹاپ ٹیموں کی شرکت یقینی بنانے کی ذمہ داری بھی بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کو سونپی گئی ہے۔ اجلاس میں فٹبال گولڈ کپ سے متعلق لاجسٹکس، تمام گرا¶نڈ کمیٹیوں کی ذمہ داریاں، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش و دیگر سہولیات سمیت تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری کھیل د±را بلوچ نے کہا کہ آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا ملک کے بڑے فٹبال ایونٹس میں شمار ہوتا ہے گولڈ کپ صوبے میں فٹبال کے فروغ کا اہم ذریعہ بن گیا ہے، جس میں ملک بھر کی ٹیمیں اور باصلاحیت و نامور کھلاڑی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا مقصد صوبے میں فٹبال کے فروغ، باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور بلوچستان کو ملک کے فٹبال نقشے پر مزید نمایاں کرنا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *