اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق سعودی عرب کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب کو اپنی سرزمین کے دفاع، اپنے شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ سمیت قومی اثاثوں کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا جائز حق حاصل ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور استحکام** کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔
Uncategorized
سعودی عرب کی حمایت میں پاکستان کا دوٹوک موقف
