اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اہم علاقائی معاملات پر پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ قریبی مشاورت برقرار رکھنے اور R4 وزرائے خارجہ کے ذریعے مشاورت کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران محمد اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی کی آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات بھی طے پائی۔ دونوں وزرائے خارجہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کریں گے اور باہمی و علاقائی امور پر مزید تبادلہ خیال کریں گے۔پاکستان اور مصر نے اس موقع پر اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
انٹرنیشنلاہم خبر
اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
