اہم خبرپاکستان

چاروں صوبوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ

لاہور: ملک میں متوقع بارشوں کے باعث دریاں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 17 ستمبر 2026 تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں سے دریا¶ں اور ندی نالوں کے بہا¶ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، اشکومن، گپس یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر جبکہ خیبرپختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی کے علاقوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان کے ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بھی سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ اسی طرح اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ شامل ہیں، میں بھی شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری اور ہنگامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ممکنہ خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کررہا ہے۔اتھارٹی نے شہریوں کو شدید بارش کے دوران برساتی نالوں، زیرآب سڑکوں، پلوں اور نشیبی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو موسم اور ممکنہ خطرات سے متعلق مستند معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لینے کا بھی کہا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 911 ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *