اہم خبرکاروبار

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے چار جہاز پاکستان پہنچ گئے، توانائی ذخائر میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کے بعد ایل پی جی کے چار جہاز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں توانائی کے ذخائر تقریباً ایک ماہ کے لیے کافی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت ملک میں ایل پی جی کی دستیابی کو مستحکم بنانے اور ممکنہ قلت کے خدشات کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے جو صارفین کو مہنگی ایل پی جی فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی گیس کے چار جہاز ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید چار درآمدی ایل پی جی جہاز بھی راستے میں ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایل پی جی کی اضافی درآمد سے نہ صرف توانائی کی سپلائی مستحکم ہوگی بلکہ گھریلو اور تجارتی صارفین کو بھی بہتر سہولت میسر آسکے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *