اہم خبربلوچستان

مسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک بھر میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کا اعتراف مخالفین بھی کر رہے ہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی خوشخبری دے گی۔یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، حکومت کی جانب سے ملک اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک وسیع و رقبے پر مشتمل صوبہ ہے جہاں عوام کو بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، مواصلاتی نظام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت دستیاب وسائل کو عوامی مفاد کے منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بہتری سے نہ صرف عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ امن و امان کا قیام اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جاری کوششوں کے نتیجے میں بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا عمل مزید مضبوط ہوگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *