کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور اور چاغی میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی دہشتگردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
اہم خبربلوچستان
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
