انٹرنیشنلاہم خبر

ریاض ، جدہ، طائف اور ینبوع میں ممکنہ خطرے کی وارننگ جاری

ریاض:سعودی سول ڈیفنس نے ہفتہ کی صبح دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا، الخرج کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام حوثی گروپ کے حملوں میں اضافے کے تناظر میں کیے گئے تاہم بعد میں الرٹ واپس لے لیا گیا۔اس سے پہلے جمعے کی رات بھی سعودی عرب کے شہروں جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔العلا، خمیس مشیط،جازان، ابھا اور فرسان کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی تاہم کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے وارننگ واپس لے لی گئی۔سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے، کہا کہ ایسی معلومات کو آگے منتقل نہ کریں جن کے درست ہونے کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔ادھرسعودی عرب کے شہروں جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری کی گئی۔جمعے کی رات العلا، خمیس مشیط، جازان اور ابھا کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی۔کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے خطرہ ٹلنے اور وارننگ واپس لینے کا اعلان کردیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی معلومات کو آگے منتقل نہ کریں جن کے درست ہونے کی تصدیق نہ ہوئی ہو

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *