اہم خبرپاکستان

قومی اسمبلی میں اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے

اسلام آباد:قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں فوری طور پر اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ،50 فیصد ملازمین دفاتر میں جبکہ 50 فیصد گھر سے کام کریں گے ،ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری ، غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات اور سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے،اخراجات کم کرنے کے لیے پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں فوری طور پر اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر میں جبکہ 50 فیصد گھر سے کام کریں گے ، ملازمین کے لیے گھر سے کام کے دوران ٹیلی فون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیابی لازمی قراردی گئی ہے۔گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ضرورت پڑنے پر ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر پہنچنا ہوگا۔گھر سے کام کرنے والے 50 فیصد ملازمین ڈائٹ الا¶نس اور اوور ٹائم چارجز کے حقدار نہیں ہوں گے ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنے سے قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی،سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی، اقدام تین ماہ کے لیے ہوگا،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائدکی گئی ہے۔مالی سال 2026-27 کے نان ای آر ای بجٹ میں 5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے ۔اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس بھی ورچوئل موڈ میں منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔کفایت شعاری اقدامات کے تحت اجلاسوں کی تعداد کم سے کم سطح پر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تمام اقسام کی پائیدار اشیا کی خریداری پر پابندی، آئی ٹی سامان مستثنیٰ ہوگا۔تین ماہ کے لیے غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے۔بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کی اسکالرشپس اور مخصوص تربیتی پروگرام سفری پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر پابندی عائدکی گئی ہے اورحکومت کی جانب سے فنڈڈ سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز پر پابندی ہوگی۔ناگزیر سرکاری تقریبات کے لیے آڈیٹوریم، کمیٹی رومز اور دیگر سرکاری سہولیات استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اخراجات کم کرنے کے لیے پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *