بلوچستان

اخراجات میں کمی کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ کے کفایت شعاری اقدامات

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں ججز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کے ورچوئل اجلاس کے بعد اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سات نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی گئی اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

ججز نے عوامی وسائل کے مؤثر استعمال، ممکنہ پیٹرولیم قلت اور عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کفایت شعاری اور توانائی بچانے سے متعلق متعدد اقدامات کی منظوری دی تاکہ صوبے میں عدالتی خدمات کا تسلسل متاثر نہ ہو۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کیا جائے گا۔ باقاعدہ عدالتی کارروائیاں پیر سے جمعرات تک جاری رہیں گی جبکہ جمعہ کے روز صرف ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ ہائیکورٹ کا عملہ جمعہ اور ہفتہ کو باری باری ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

اسی طرح ضلعی عدالتوں میں بھی مقدمات کی سماعت پیر سے جمعرات تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *