اہم خبربلوچستان

صوبے میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے‘ میر سلیم کھوسہ

کوئٹہ :وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع رقبے اور دشوار گزار جغرافیائی صورتحال کے باعث مواصلاتی نظام کی بہتری انتہائی اہم ہے۔ بہتر سڑکیں نہ صرف عوام کو سفری سہولیات فراہم کرتی ہیں بلکہ تجارت، زراعت، روزگار اور صوبے کی مجموعی معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کو عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کے مطابق استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں کو بنیادی مواصلاتی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ جاری منصوبوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران اور انجینئرز کو تعمیراتی کاموں کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لے کر رکاوٹیں دور کی جائیں گی جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور صوبے کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطوں میں مزید بہتری آئے گی۔میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مو¿ثر انداز میں ادا کرے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا عمل مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *