کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عوامی خدمت اور اداروں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اپنے معاملات کے سلسلے میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمے کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ ملک اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط رابطہ ہی مسائل کے مو¿ثر حل کی بنیاد ہے، اس لیے عوامی نمائندوں کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور اداروں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اہم خبربلوچستان
عوامی خدمت اور شفاف نظام ہماری اولین ترجیح ہے، حاجی محمد خان لہڑی
