اہم خبرپاکستان

شہید بیٹے کی یاد میں ماں کی آنکھیں نم، خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کردی

اسلام آ باد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک ماں اپنے شہید بیٹے کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔ویڈیو میں ماں اپنے لختِ جگر کا ذکر کرتے ہوئے کبھی اس کی یادوں کو یاد کرکے مسکراتی دکھائی دیتی ہے تو کبھی آنکھوں میں آنسو لیے اپنے شہید بیٹے کو یاد کرتی نظر آتی ہے۔ اس کے چہرے پر بیٹے کی محبت، فخر اور جدائی کا دکھ بیک وقت نمایاں ہے۔خواجہ محمد آصف نے شہید جوان کی والدہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان ماو¿ں کا احسان یاد رکھیں جنہوں نے اپنے لال وطن پر قربان کردیے، ان سہاگنوں کو یاد رکھیں جنہوں نے اپنا سہاگ وطن پر وار دیا اور ان بچوں کو یاد رکھیں جو باپ کی شفقت سے محروم ہوگئے۔انہوں نے مزید دعا کی کہ اللہ ان شہیدوں کے طفیل وطن کو امن عطا فرمائے اور اسے قائم و دائم رکھے۔ آمین۔ شہید کی والدہ کے جذبات سے بھرپور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی افسردہ اور جذباتی کردیا۔ صارفین نے شہید جوان کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی جبکہ اس کی والدہ کے صبر اور حوصلے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *