انٹرنیشنلاہم خبر

ایران میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

تہران : ایران میں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں ایک ڈالر کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار تومان تک جا پہنچی ہے۔ایرانی ذرائع کے مطابق یورو کی قیمت بھی 2 لاکھ 84 ہزار تومان سے تجاوز کر گئی، جبکہ برطانوی پاو¿نڈ 3 لاکھ 31 ہزار تومان ے زائد میں فروخت ہوا۔ماہرین کے مطابق ایران کی معاشی صورتحال میں بہتری کے واضح امکانات نظر نہ آنے، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال اور جنگ کے مکمل خاتمے سے متعلق ابہام کے باعث سرمایہ کار متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں، جن میں زرِ مبادلہ اور سونا نمایاں ہیں۔ایرانی کرنسی کی قدر میں کئی ماہ سے جاری مسلسل کمی نے کاروباری طبقے کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ کاروباری افراد کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث وہ اپنی اشیا فروخت کرنے سے گریز کر رہے ہیں، کیونکہ فروخت کی گئی اشیا کو دوبارہ خریدنے کے لیے زیادہ رقم درکار ہوتی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور غیر یقینی معاشی صورتحال کاروباری سرگرمیوں اور قیمتوں کے استحکام کے لیے ایک اہم چیلنج بن چکی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *