اہم خبربلوچستانپاکستان

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری اور اہم معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے آگے بڑھانے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے تین نام طلب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ممکنہ ملاقات کے ایجنڈے پر دونوں جانب سے مشاورت جاری ہے، جبکہ ملاقات کا حتمی شیڈول وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد ان کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اہم سیاسی امور اور پارلیمانی معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔اپوزیشن کی جانب سے آئین و قانون کی بالادستی اور پارلیمان کے استحکام پر زور دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن بانی چیئرمین سے ملاقاتوں اور انہیں علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی دہرائے گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا، جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ بھی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے تین نام طلب کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *