ٹیکنالوجی

18 سال بعد شانتنو نارائن ایڈوبی کی قیادت چھوڑیں گے، کمپنی کے شیئرز میں کمی

امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوبی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شانتنو نارائن نئے سربراہ کی تقرری کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ اعلان کے بعد آفٹر آور ٹریڈنگ میں ایڈوبی کے شیئرز تقریباً 7 فیصد تک گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کی پی ڈی ایف فائلز اب بولیں گی، ایڈوبی نے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

شانتنو نارائن 1988 میں بطور نائب صدر اور جنرل منیجر ایڈوبی میں شامل ہوئے تھے جبکہ 2007 میں انہیں کمپنی کا سی ای او مقرر کیا گیا۔ ان کی قیادت میں ایڈوبی نے روایتی سافٹ ویئر لائسنس ماڈل سے سبسکرپشن سسٹم کی جانب تاریخی تبدیلی کی اور کریئیٹو کلاؤڈ پلیٹ فارم کو عالمی سطح پر وسعت دی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *