واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کیا جائے یا فوجی کارروائی کی جائے۔وائٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر سے ایران کے ساتھ معاہدے کے امکان سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے ایران کو بمباری کا نشانہ بنایا جائے، تاہم معاہدے کا راستہ بھی موجود ہے اور امریکہ کو دونوں میں سے کسی ایک راستے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ وقت قریب آچکا ہے اور بہت جلد کسی نہ کسی صورت میں ایران سے متعلق معاملے کا خاتمہ ہوجائے گا۔امریکی صدر کا یہ بیان ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
انٹرنیشنلاہم خبر
ٹرمپ کا ایران سے متعلق سخت بیان، ’معاہدہ یا کارروائی‘ کا فیصلہ جلد کرنے کا عندیہ
