اہم خبرپاکستان

وزیراعظم کی ہدایت، پاکستان آسان خدمت مراکز کا دائرہ کار ملک بھر میں وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان آسان خدمت سینٹر کی کارکردگی، توسیع اور ملک کے مختلف علاقوں میں نئے مراکز کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز، شفاف اور معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سرکاری خدمات کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آسان خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے متعدد سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے اسلام آباد کے پاکستان آسان خدمت سینٹر میں مختلف سہولیات کی فراہمی کا وقت مزید کم کرنے، مرکز کی توسیع کا عمل تیز کرنے اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق مختلف کاو¿نٹرز پر عملے کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مرکز کی کارکردگی کے تیسرے فریق سے کرائے گئے آڈٹ کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد کے آسان خدمت مرکز میں جنوری سے ستمبر تک ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد درخواستوں** پر کارروائی کی جاچکی ہے، جبکہ مرکز کی خدمات سے **99.5 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ بریفنگ کے مطابق مرکز میں خدمات کی فراہمی کا اوسط وقت 3 سے 10 منٹ ہے۔وزیراعظم نے مظفرآباد، گلگت اور اسکردو میں آسان خدمت مراکز پر جاری کام تیز کرکے انہیں جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پشاور اور بنوں میں بھی آسان خدمت مراکز کے قیام کے لیے فوری اقدامات شروع کرنے اور وہاں موجود وفاقی عمارتوں میں مراکز قائم کرنے کا جامع منصوبہ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجی شعبے کے تعاون سے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول میں سہولت فراہم کی جاسکے۔اجلاس میں وفاقی وزرائ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطائ اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، طارق فضل چوہدری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *