کوئٹہ:بلوچستان صوبائی کابینہ میں رودبدل ایک بار پھر سرد خانہ کا شکار مخلوط حکومت میں دو بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) او ر پاکستان پیپلز پارٹی وزراء کے قلمدانوں کے تقسیم پر اختلافات تاہم بی این پی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا‘انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ صوبائی کابینہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک مہینے پہلے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے ایک فارمولا طے کیا تھا جس کا اعلان کرنا باقی تھا لیکن مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے موجودہ وزراء کی خواہش ہے کہ ہمیں اچھی وزارتیں ملے اسی طرح پیپلز پارٹی کے بھی یہی خواہش ہے تاہم دوسری جانب ڈھائی سالہ سے اس انتظار میں ہے کہ ہم صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں لیکن وزیراعلیٰ کے دونوں جانب سے دباؤ سمجھیں یا فارمولا قابل قبول نہ ہونے کے باعث کئی بار صوبائی کابینہ میں رودبدل التواء کا شکار ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی کابینہ میں رودبدل نہ ہونے کا امکان ہے تاہم بی این پی مینگل سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب جمالدینی کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جو48گھنٹے میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
اہم خبربلوچستان
بلوچستان کابینہ میں ردوبدل پھر مؤخر، جہانزیب مینگل کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ
