کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے سریاب کے علاقوں منیر رود، گوبر میدانی سے 29نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرکے ایک منشیات سپلائی کرنے والے کو گرفتار کرکے ایک کلو 30 گرام منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سریاب ڈویژن عابد بخاری کی نگرانی میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور دیگر متعلقہ پولیس کی جانب سے منیر مینگل، گوبر میدانی سمیت ملحقہ علاقوں میں نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن کرکے 29 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرکے انہیں ریہبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا جبکہ منشیات سپلائی کرنے والے نیک محمد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی
اہم خبربلوچستان
کوئٹہ میں منشیات کے خلاف آپریشن، 29 نشے کے عادی افراد گرفتار
