بلوچستان

بلوچستان کے ڈیم منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری

کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدرات 100 ڈیمز منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں منصوبے کی پیش رفت اور درپیش امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کے سیکشن 6 کے تحت طلب کیا گیا، جس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سو ڈیمز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو طلب کر کے منصوبوں کی رفتار اور شفافیت کا جائزہ لےکر پیکج تھری کی پیش رفت رپورٹ طلب کی، جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اب تک کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے کہا کہ ہم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پشین میں واقع اسکان خان ڈیم کو 15 اگست تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جاری ڈیمز کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل ہونی چاہیے، اور وہ خود ان منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *