انٹرنیشنل

شہباز شریف کی شیخ تمیم سے ملاقات، خلیج کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

دوحہ وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال خصوصاً خلیج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطر نے امن واستحکام کیلئے مذاکرات اور تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔

وزیراعظم نے قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کی اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سکیورٹی، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کااظہار کیا۔وزیراعظم نے قطری جنگی جہازوں کے استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *