بلوچستان

پرائیویٹ سیکرٹریز کی ترقی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری

کوئٹہ چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان نے پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں درج ذیل پرائیویٹ سیکرٹریز (BPSـ18) (ٹائم اسکیل BPSـ19) کو ڈپٹی رجسٹرار (BPSـ19) کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

9 ترقی یافتہ ڈپٹی رجسٹرارز (BPSـ19) کے نام درج ذیل ہیں:اسد اللہ خان — کی ترقی کا اطلاق 01.01.2025 سے ہو گا جبکہ محمد اسلم، عبدالناصر، زاہد حسین، گل شاہ خان بابر،محمد زبیر، عصمت اللہ محمد آصف،سید ذوالفقار علی شاہ کی ترقی کا اطلاق 30.08.2025 سے ہوگا۔

مزید برآں، مذکورہ بالا ترقی یافتہ ڈپٹی رجسٹرارز (BPSـ19) ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز 2020 کے تحت ایک سال کی مدت کے لیے پروبیشن پر رہیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *