پشین کے نواحی علاقے یارو میں3 افراد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔کوئٹہ میں ایس ایس پی کرائم برانچ عطاء اللہ شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشین کے علاقے یارو میں26 مارچ کو پیش آنے والے 3 افراد کے قتل کیس کی تفصیلات بتا دیں۔
ایس ایس پی عطاء اللہ شاہ کے مطابق واقعے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا گیا تھا اور اس واردات کا مرکزی ملزم پرویز نامی شخص ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی کے دوران ملزم کا 1 ساتھی ہلاک ہو گیا تاہم مرکزی ملزم پرویز موقع سے فرار ہو گیا۔ایس ایس پی کرائم برانچ عطاء اللہ شاہ کے مطابق کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
