اہم خبر

آبنائے ہرمز میں ایران کو ادائیگی مہنگی پڑے گی، امریکا نے شپنگ کمپنیوں کو خبردار کردیا

امریکا نے ایک تازہ دھمکی میں خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہاز ایران کو ٹول فیس نہ دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ایران کو ٹول فیس ادا کرنے والی شپنگ کمپنی پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹول فیس لینے سے آگاہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے آج ہی 6 ایرانی شہریوں،21 کمپنیوں اور ایک بحری جہاز کو بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔

جن افراد، کمپنیوں اور تجارتی جہاز پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ ایران کے حساس پروگراموں بالخصوص توانائی اور ممکنہ طور پر جوہری یا عسکری سرگرمیوں سے منسلک ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *