بلوچستان

شہری ترقی کے تحت اولڈ ٹاؤن ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کے دو منصوبے مکمل

گوادر سے بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان اور گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمان خان نے جی ڈی اے اولڈ ٹان ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والی دو اسکیموں کا افتتاح کردیا۔گوادر پرو کے مطابق جی ڈی اے حکام نے بتایاکہ ان اسکیموں میں فقیر کالونی پل اور آر سی ڈی کونسل کے قریب کتاب چوک شامل ہیں۔
جی ڈی اے کے مطابق متعلقہ کاموں میں کلب روڈ کی تعمیر و توسیع، نکاسی آب میں بہتری اور خوبصورتی کے اقدامات شامل تھے۔

گوادر پرو کے مطابق چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، اولڈ ٹان ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر میر دودا خان مری، سابق تحصیل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شریف میاں داد، سیاسی و سماجی شخصیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گوادر پرو کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ یہ منصوبے اولڈ ٹاؤن ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کے تحت حالیہ مہینوں میں افتتاح کی جانے والی ساتویں اور آٹھویں اسکیمیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کاموں کا مقصد گوادار کے قدیم شہر میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور رہائشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *