Uncategorized

ٹرمپ کا اعلان ‘ایران کے ساتھ جنگ بندی قائم ہے’، دنیا نے سکھ کا سانس لیا

واشنگٹن ایرانی فورسز اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق صدر ٹرمپ نے اے بی سی نیوز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی برقرار اور نافذ ہے۔‘
امریکی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’یہ بس پیار بھرا ایک دھکا ہے۔‘
وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
خیال رہے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ امریکی فوج نے جاسک کی بندرگاہ پر ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا تھا اور اس نے اس کے ردِعمل میں امریکہ بحری جہازوں پر حملے کیے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے اس کے بحری جہازوں پر ’بلا اشتعال حملے‘ کیے، جنھیں اس نے ناکام بنایا اور جوابی کارروائی میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
بی بی سی ان تمام دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *