پاکستان

چودھری سالک حسین کا دوٹوک موقف — ‘قلم چھوڑ ہڑتال عوام کے ساتھ دھوکہ ہے’

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، سیکیورٹی فورسز پر حملے، سیاسی و سماجی شخصیات اور علماءکرام کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی تشویشناک ہے، جس کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال ایک انتہائی افسوسناک اور عوام دشمن اقدام ہے، جس سے صحت، تعلیم اور انتظامی امور بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر و کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل انتخاب خان چمکنی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بلال محمدزئی، عبدالباسط اور سینئر رہنما ریاض خان بھی شامل تھے۔اس موقع پر انتخاب خان چمکنی نے وفاقی وزیر کو صوبے کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *