بلوچستان

اسد قیصر مولانا کے دروازے پر ملکی سیاست کا نیا سمیکرণ بننے لگا؟

اسلام آباد سابق سپیکر قومی اسمبلی مرکزی رہنماپی ٹی آئی اسد قیصر نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں اسد قیصر نے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کی ۔

اس موقع پر مولانا ادریس کی بلندیٔ درجات کے لئے دعامغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال جبکہ دونوں رہنماؤں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن وامان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان مرکزی ترجمان اسلم غوری اور سنیٹر مولانا عطاءالحق درویش بھی موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *