کوئٹہ :وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے میں سڑکوں اور مواصلاتی ڈھانچے کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور معیار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ بلوچستان وسیع رقبے پر مشتمل صوبہ ہے جہاں سڑکوں کا نیٹ ورک عوام کی معاشی اور سماجی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے موجودہ حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں کو بہتر سڑکوں کے ذریعے آپس میں منسلک کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ناقص کام یا منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، عوام کی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کے ثمرات صوبے کے ہر علاقے تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ کاروباری سرگرمیوں، تجارت اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا، حکومت صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
اہم خبربلوچستان
سڑکوں کی تعمیر میں معیار پر سمجھوتہ اور تاخیر برداشت نہیں ہوگی,سلیم کھوسہ
