Uncategorized

وفاقی آئینی عدالت نے رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم کر دی

اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے بلڈرز اور تعمیراتی شعبے کے لیے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر عائد برسوں پرانی پابندی ختم کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عدالت نے پلاٹوں کی کیٹیگری تبدیل کرنے سے متعلق سابقہ عدالتی فیصلہ واپس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب قانونی طریقہ کار کے تحت رہائشی پلاٹوں کو کمرشل میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کو نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) سمیت کسی بھی ادارے کے انتظامی کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔ تاہم، عدالت نے یہ اہم شرط برقرار رکھی ہے کہ پارکس، ہسپتالوں، کھیل کے میدانوں اور دیگر عوامی مقامات کی کیٹیگری کسی صورت تبدیل نہیں کی جا سکے گی اور یہ زمینیں صرف عوامی مقاصد کے لیے ہی استعمال ہوں گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *