سلام آباد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ماؤنٹین وینچرز کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں صارفین پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 145 روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔
9 مئی 2026 سے نافذ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی زیادہ سے زیادہ ڈیپو قیمت 414.78 روپے فی لیٹر ہے، جس میں سے 144.26 روپے یا 34.8 فیصد ٹیکسز اور لیویز پر مشتمل ہیں۔
ماؤنٹین وینچرز دبئی میں قائم ایک مشاورتی ادارہ ہے جو توانائی، ٹیکنالوجی اور مارکیٹ ری اسٹرکچرنگ کے شعبوں پر کام کرتا ہے اور مختلف سیکٹرز سے متعلق تجزیاتی رپورٹس شائع کرتا ہے۔
