بیجنگ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملاقات ان کے لیے ’ایک اعزاز‘ ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق ٹرمپ نے کہا: ’ہمارے تعلقات اچھے رہے ہیں اور جب مسائل پیش آئے تو ہم نے انھیں حل کر لیا۔ میں آپ کو فون کر لیا کرتا تھا اور آپ مجھے فون کر لیتے تھے۔‘
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو نہیں جانتے ’ہمیں جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا تھا ہم بہت جلد اسے حل کر لیتے تھے۔‘چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا: ’میں سب سے کہتا ہوں کہ آپ ایک عظیم رہنما ہیں۔‘
