Uncategorized

ایران کا سعودی عرب کی جانب سے عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز کی تصدیق سے انکار

ایران نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ سعودی عرب نے عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کی تجویز دی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ اس متعلق کوئی مخصوص منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔‘

حالیہ دنوں میں امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل سمیت متعدد ذرائع ابلاغ کے اداروں نے خبر دی تھی کہ سعودی عرب نے ایران کو عدم جارحیت کے ایک معاہدے پر دستخط کی پیشکش کی تھی۔

یار رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران ایران نے اپنے متعدد پڑوسی ممالک کو بھی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *