پاکستان

ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی

اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ سرکلر کے مطابق، رواں ہفتے کے آخر میں آنے والے دنوں یعنی 23 اور 24 مئی 2026 (ہفتہ اور اتوار) کو تمام فیلڈ فارمیشنز کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان معمول کے مطابق اپنے ٹیکس واجبات جمع کروا سکیں۔

بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکسوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *