اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے سینئر سول سروس افسران پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، گورننس، انتظامی اصلاحات اور ادارہ جاتی استعداد کار میں بہتری سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں موجود وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے وفد کو پاکستان میں جاری اصلاحاتی اقدامات اور حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی سول سروسز کے درمیان ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام حالیہ دہائیوں کی اہم پیش رفت ہے۔
