انٹرنیشنل

جوس انڈسٹری کا حکومت سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد پاکستان کی پیکجڈ فروٹ جوس انڈسٹری نے آئندہ بجٹ میں حکومت سے جوس پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 20فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا مطالبہ کر دیا، خبردار کیا ہے کہ بھاری ٹیکسز نے باضابطہ شعبے کو شدید نقصان پہنچایا، پھلوں کی خریداری کم ہوئی اور غیر دستاویزی کاروبار کو فروغ ملا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ فروٹ جوس کونسل (FJC) نے وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرپرسن کو ارسال کردہ خطوط میں مؤقف اختیار کیا کہ 2023-24 کے بجٹ میں 20 فیصد FED نافذ ہونے کے بعد صنعت کا حجم 45 فیصد سے زائد کم ہو گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *