پاکستان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،ڈیزل 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول 6 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *