واشنگٹن امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق تلسی گبارڈ نے مستعفی ہونے کی وجہ انکے شوہر کو انتہائی نایاب قسم کے ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص قرار دیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق45 سالہ تلسی گبارڈ نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق صدر ٹرمپ کو جمعے کے روز اوول آفس میں ایک ملاقات کے دوران آگاہ کردیا تھا۔
برطانوی خبر ایجنسی نے اس معاملے سے واقف شخص سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ تلسی گبارڈ کو وائٹ ہاؤس نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔
