انٹرنیشنل

سعودی عرب: نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزوں کا اجرا شروع

ریاض سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا اجرا شروع کر دیا۔ وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں سال کے حج سیزن کے اختتام کے بعد، دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ اتوار سے شروع ہوچکا ہے۔

نجی ویب سائٹ آج کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کے دوران عمرہ ویزوں کا اجرا 9 مارچ 2027 تک جاری رہے گا، جو یکم شوال 1448 ہجری کے مطابق ہے۔ اس کے بعد عمرہ ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی زائرین 23 مارچ 2027 تک سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ تمام عمرہ زائرین کے لیے 7 اپریل 2027 تک مملکت سے روانگی لازمی ہوگی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *