بلوچستان

کوئٹہ ٹرین حملے کے بعد بلوچستان میں متعدد کارروائیوں میں 17 شدت پسندوں کو ہلاک کیا: پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 24 مئی کو کوئٹہ میں ہونے والے ٹرین حملے کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد کارروائیوں کے دوران 17 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

منگل کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 24 مئی کو ٹرین پر ہونے والے حملے کے بعد فوج نے مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیوں میں 17 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

خیال ریے 24 مئی کو کوئٹہ میں چمن پھاٹک سے گزرنے والی ٹرین کے قریب خودکش حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے پاس سے اسلحہ، بارود اور تیار کی گئی بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *