پاکستان

پاکستان نے 14 سال بعد ’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 14 سال کے طویل عرصے بعد ’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کی باقاعدہ تصدیق ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف)نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ارسال کردہ ایک رسمی خط کے ذریعے کی ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی خط میں بتایا گیا ہے کہ قومی جونیئر ویمنز ٹیم نے یہ تاریخی کامیابی ’ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026‘ میں اپنی شاندار کارکردگی اور بہترین حتمی رینکنگ کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *