کراچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے
