اسلام آباد دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ وزیراعظم 6 سے 8 اگست کے دوران سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔
