گیانا جنوبی امریکی ملک گیانا کے ساحل کے قریب 179 مسافروں کو لے جانے والی مسافر فیری الٹنے کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی جبکہ 61 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیمیں کئی روز گزرنے کے باوجود متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔
گیانا حکومت کے مطابق حادثے میں اب تک 77 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔
حکام کے مطابق ایم وی باریما نامی فیری ہفتے کی رات دارالحکومت جارج ٹاؤن سے پورٹ کیتھوما جا رہی تھی کہ شمالی بحرِ اوقیانوس میں ساحل سے تقریباً سات میل دور الٹ گئی۔
