انٹرنیشنل

بالی ووڈ کے’’دبنگ خان ‘‘ کا بھارتی طلباء کی حمایت میں ’’دبنگ‘‘ بیان آ گیا

ممبئی بالی ووڈ کے سپر سٹار ’’دبنگ خان ‘‘ سلمان خان کا بھارتی طلباء کی حمایت میں ’’دبنگ‘‘ بیان آ گیا ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سلو بھائی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں ہونے والے طلباء کے احتجاج کی حمایت میں سامنے آگئے۔

’’ایکس ‘‘پر جاری بیان میں سلمان خان نے کہا کہ ’’ یہ ایک بہت پُرامن تحریک تھی لیکن یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ یہ پرتشدد رخ اختیار کرگئی، جن طلبا ءاور ان کے اہلخانہ کو اس دوران نقصان پہنچا، ان کے لیے میرا دل دکھی ہے۔ پیپر لیک کا معاملہ انتہائی سنگین مسئلہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک کے طلبا ءایک بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہو کر سامنے آئے ہیں، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کے والدین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔میں طلبا ءے مؤقف اور جدوجہد کو دل سے سراہتا ہوں، انہوں نے اپنی لگن، خلوص اور محنت سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دل لگا کر پڑھنا چاہتے ہیں، اپنا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں اور ایک زیادہ تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ احتجاج اور یہ تحریک بالکل درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے اور طلبا نے اسے نہایت پرامن انداز میں آگے بڑھایا۔ ان کی ہمت، بہادری، عزم اور تعلیم کے لیے جذبہ واقعی قابل تعریف ہے۔ مجھے یقین ہےکہ یہی نسل مستقبل میں بھارت کا نام روشن کرے گی۔‘‘

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *