پاکستان

وسیم اختر نے دسترخوان پر سوال اٹھا دیا، ہسپتال اور ٹیکنیکل ادارے بنانے کی تجویز

کراچی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر نے فلاحی اداروں کے مفت دسترخوانوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل مفت کھانا کھلانے کے بجائے لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تعلیم اور ہنر فراہم کیا جانا چاہیے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاکہ صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا سیلانی صاحب کھلا رہے ہیں، میں اس کے خلاف ہوں کیونکہ ہم اپنے ثواب کے چکر میں لوگوں کو ناکارہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کبوتر کو دانا ڈال رہا ہے مگر محنت نہیں کر رہا، جبکہ دسترخوانوں پر کھانا کھانے کے لیے لمبی قطاریں لگتی ہیں، جس سے لوگوں کی تضحیک ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *