لاہور وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے مقامی تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کی افتتاحی تقریب ہوئی جہاں وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے الیکٹرک بائیکس کا افتتاح کیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین اور ایک مقامی کمپنی کے اشتراک سے الیکٹرک بائیکس تیار کی گئی ہیں۔ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر مقامی انڈسٹری میں 2500 ای وی بائیکس تیار کی گئی ہیں۔
